• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 16235

    عنوان:

    کیا بینک کا سود جو کہ سیونگ بینک، فکس ڈپوزٹ او رجی پی ایف اکاؤنٹ پر کمایا گیا ہو اس کو انکم ٹیکس ادا کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں؟ (۲)میں نے اپنی لڑکیوں کی شادی کے لیے کچھ رقم فکس کررکھی ہے۔ کیا مجھ کو اس فکس رقم پر ہر سال زکوة ادا کرنی ہوگی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 16235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1530=1532/1430/م

    بینک سے حاصل شدہ سودی رقم کو انکم ٹیکس میں ادا کردینے کی گنجائش ہے۔

    (۲) جی ہاں، اس رقم پر ہرسال زکات ادا کرنی ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند