• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 147983

    عنوان: لون لے کر کاروبار کرنے والی زکات کا مدارس میں استعمال کیسا ہے؟

    سوال: ہم نے اپنی تجارت بینک سے لون لے کر شروع کی ہے، اور سود بھی ادا کرتے ہیں، تو کیا ہماری دی ہوئی زکات اور صدقات، مدرسہ کے لیے لینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 147983

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 219-222/Sd=4/1438

    جی ہاں! آپ کی زکات اور صدقات مدرسے کے لیے لینا جائز ہے۔ واضح رہے کہ بینک سے لون لینا ناجائز ہے، احادیث میں سودی لین دین پر سخت وعید آئی ہے، البتہ لون لے کر جو تجارت کی جاتی ہے، اگر تجارت فی نفسہ جائز ہو، تو اُس کی آمدنی حرام نہیں ہوتی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند