• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 40923

    عنوان: زكات كس پر ہے؟

    سوال: میں نے اپنی بہنوں کو سونا دلایا ہے جسکی شادی نہیں ہوئی ہے، ہم سب ساتھ میں ہی رہتے ہیں تو کیا اس سونے پر زکات ادا کرنی چاہئے؟ اسکی ادائیگی کون کریگا ؟میرے والد صاحب باپ ضعیف ہیں، انکا خرچہ بھی میں ہی کرتا ہوں۔

    جواب نمبر: 40923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1427-1055/D=9/1433 سونا بہنوں کو دے کر مالک بنادیا ہے اور بہنیں صاحب نصاب ہیں تو اس کی زکاة انھیں پر واجب ہوگی، اور اگر مالک نہیں بنایا بلکہ آپ خود ہی مالک ہیں تو آپ پر زکاة واجب ہوگی بشرطیکہ آپ صاحب نصاب ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند