عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 67795
جواب نمبر: 67795
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1050-1072/N=10/1437
صدقہ فطر کی اصل مقدار ایک کلو ۶۳۳/ گرام گیہوں ہے ، پس آپ کے علاقے میں اس کی جو قیمت ہو وہی فطرہ کی رقم ہوگی، اور چوں کہ ہر جگہ گیہوں کا ریٹ یکساں نہیں ہوتا ؛ اس لیے پورے ملک کے لیے فطرہ کی ایک ہی رقم متعین نہیں کی جاسکتی، گیہوں کا ریٹ مختلف ہونے کی وجہ سے ہر علاقے میں فطرہ کی رقم الگ الگ ہوگی اور امسال دیوبند میں یہاں کے ریٹ کے حساب سے فطرہ کی رقم ۳۰/ روپے مقرر کی گئی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند