• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 152109

    عنوان: صورت مسئولہ میں زكات كتنے روپئے پر دینی ہوگی؟

    سوال: میری زکات پہلے رمضان کو شروع ہو جاتی ہے۔ میں نے بھی ایک دوکان خریدی ہے اور 200000 روپیہ بیعانہ ہے، ڈیل (سودا) پکا ہوگیا ہے، اب کاغذی کارروائی میں بعد 6200000 دینا طے ہو گیا ہے، اس دوران پہلا رمضان آجائے گا، تو اس 6200000 روپئے پر زکات دینی ہوگی؟

    جواب نمبر: 152109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1136-1193/M=10/1438

    صورت مسئولہ میں پہلی رمضان تک جتنی قسط کی ادائیگی لازم ہو اتنی رقم وضع کرکے بقیہ رقم کی زکاة نکال دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند