معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 66620
جواب نمبر: 66620
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 817-695/D=11/1437
(۱) ولادت کے بعد نفاس کی حالت میں اپنی بیوی کے ساتھ ملاعبت کی اجازت ہے، بشرطیکہ جماع کا اندیشہ نہ ہو۔
(۲،۳) بیوی ناپاکی میں ہوتو عورت کے ناف سے لے کر گھٹنے کے علاوہ حصہٴ بدن مثلاً ہاتھ وغیرہ سے لذت اندوزی کی گنجائش ہے، اور کولہا، ران وغیرہ تحت السرة میں داخل ہے اس سے بلا حائل استمتاع کی قطعاً اجازت نہیں، چہ جائے کہ اسے وطی کرے۔ ویمنع ․․․․ قربان ماتحت إزار (الدر المختار مع الشامی: ۱/۴۸۶، زکریا)․
(۴) کنڈوم کا استعمال کرنا بوقت ضرورت جائز ہے، اسی طرح کوئی مجبوری ہو مثلاً: حمل کی وجہ سے بیوی کی جان کو خطرہ لاحق ہوتو مانع حمل شیئ کے استعمال کی گنجائش ہے، ایسے وقت میں آپ عزل بھی کرسکتے ہیں۔
(۵) دودھ کا قطرہ حلق میں آجائے تو اس سے نکاح میں کوئی خرابی نہیں آئے گی، مگر جان بوجھ کر اس کا دودھ پینا حرام ہے، اس کو فوراً نکال دینا ضروری ہے۔
(۶) اورل سیکس کی تفصیل لکھئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند