• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 608517

    عنوان:

    خواتین کے لیے مختلف قسم کے خضاب لگانے کی شرعی حیثیت

    سوال:

    دوکان پر نیل پنٹ، لیبسٹک، بکری کرنا کیسا ہے۔ مہندی میں لکویٹ مہندی برون یا برگنڑی کلر لگانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 608517

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:272-198/D-Mulhaqa=6/1443

     نیل پنٹ اور لبسٹک کی خرید و فروخت جائز ہے اور عورتوں کے لیے لیکویٹ مہندی، براوٴن مہندی اور برگنڈی کلر لگانا فی نفسہ مباح ہے؛ البتہ بالوں کے رنگ کے سلسلے میں چند احکام سمجھ لینے چاہییں :(۱)آج کل جوفیشنی کلر رائج ہوچکے ہیں، جن کو فساق و فجار قسم کے افراد استعمال کرتے ہیں،ان سے احتیاط برتنی چاہیے۔(۲) اگر بالوں میں خضاب لگانا ہو تو سرخ خضاب لگانا چاہیے ۔ (۳) ایسا خضاب لگانا چاہیے جس میں تہہ نہ جمتی ہو ۔ (۴) اگر خضاب لگانے کے بعد تہہ جم گئی تو وضوء اور غسل میں اس کا چھڑانا ضروری ہوگا ، ورنہ وضوء اور غسل صحیح نہیں ہوگا اور نتیجة نماز بھی نہیں ہوگی ۔ (۵) بالوں میں کالا رنگ لگانا یا ایسا کوئی کلر لگانا جس سے بال خالص سیاہ ہوجائیں ؛ مرداور عورت دونوں کے لیے سخت مکروہ ہے، احادیث میں اس پر وعید آئی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند