• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 29834

    عنوان: شادی شدہ عورت اپنی ساس یا نند یا دوسری کسی عورت کے ساتھ بغیر کسی مرد کے باہر سفر کرسکتی ہے یا نہیں؟چھوٹا سفر 48/ میل سے کم اس کا کیا حکم ہے ؟اور آٹھ میل سے زیادہ سفر کا کیاحکم ہے؟(۲) اگر اس عورت کے ساتھ دیور اور ساس ساتھ ہوتو سفرکے سلسلے میں کیا حکم ہے؟

    سوال: شادی شدہ عورت اپنی ساس یا نند یا دوسری کسی عورت کے ساتھ بغیر کسی مرد کے باہر سفر کرسکتی ہے یا نہیں؟چھوٹا سفر 48/ میل سے کم اس کا کیا حکم ہے ؟اور آٹھ میل سے زیادہ سفر کا کیاحکم ہے؟(۲) اگر اس عورت کے ساتھ دیور اور ساس ساتھ ہوتو سفرکے سلسلے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 29834

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):435=238-3/1432

    شادی شدہ عورت نند یا ساس کے ساتھ یا تنہا ضرورت کی وجہ سے سفر شرعی یعنی ۴۸/ میل سے کم کا سفر کرسکتی ہے، بشرطیکہ راستہ پر امن ہو فتنہ کا اندیشہ نہ ہو، ۴۸/ میل سے زائد کا سفر بغیر محرم کے جائز نہیں۔
    (۲) دیور کے ساتھ سفر کا بھی حکم یہی ہے کہ سفر شرعی سے زائد جائز نہیں ہے، چاہے دیور کے ساتھ ساس بھی ہو اس لیے کہ دیور غیرمحرم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند