• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 3806

    عنوان:

    ہم بچہ کی ولادت میں گیپ کرنے کا ارادہ کررہے ہیں، کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے؟ کیا اس مقصد کے لیے ٹیبلیٹ یا انجکشن کا استعمال کرسکتے ہیں؟ (۲) فیملی پلاننگ فیلڈ میں اگر کوئی مثلا لیڈی ہیلتھ ورکر تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3806

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 61/ ب= 61/ ب

    (۱) بچے کی ولادت میں گیپ کرنے کا ارادہ اگر اس وجہ سے ہے کہ زیادہ بچے پیدا ہوگئے تو ان کے معاش کا نظم کیسے ہوگا، اس کے لیے گیپ رکھنے کی اجازت نہیں اور نہ اس مقصد سے ٹیبلیٹ یا انجکشن کا استعمال درست ہے، ہاں اگر بچے کی ماں کی صحت کمزور ہو اور مسلم ماہر ڈاکٹر تجویز کردے کہ ولادت کی صورت میں جان کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے تو اس شرعی عذر کی وجہ سے مناسب فاصلہ رکھنے کی اجازت ہوگی اور اس صورت میں عارضی مانع حمل دوا، انجکشن وغیرہ کے استعمال کی گنجائش ہوگی۔

    (۲) فیملی پلاننگ فیلڈ میں اگر لیڈی ہیلتھ ورکر، شرعی حدود میں رہ کر کام کرتی ہوں، مثلاً دائمی نسبندی نہ کرتی ہوں، چار ماہ یا اس سے زائد کے حمل کو ساقط نہ کرتی ہوں وغیرہ تو ان کی ملازمت درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند