• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 43635

    عنوان: اسقاط كے بعد آنے والا خون كیا نفاس ہوگا؟

    سوال: میری بیوی کا اسقاط حمل ہوا تقریبا مہینے کی مدت میں، سرجیکل اپریشن کے ذریعہ صفائی ہوئی ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا اسکے بعد آنے والا خون نفاس شمار ھوگا یا نھیں؟ اور کتنے دن ھوگا؟ جزاک اللہ الخیر

    جواب نمبر: 43635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 224-152/L/3/1434 اگر حمل پر پانچ مہینے گذرچکے تھے اس کے بعد اسقاط ہوا ہے تو اسکے بعد آنے والا خون نفاس شمار ہوگا،نفاس کی اقل مدت تو نہیں ہے، البتہ اس کی اکثر مدت چالیس دن ہے، اس لیے اگر چالیس دن سے زائد خون آئے تو وہ استحاضہ اور بیماری کا خون مانا جائے گا، لیکن چالیس دن سے پہلے خون بند ہوجانے کی صورت میں وہ پاک شمار ہوگی اور اس پر غسل کرکے نماز کی ادائیگی لازم ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند