• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 65397

    عنوان: سالی محرم ہے یا نامحرم ہے؟

    سوال: یہ ارشاد فرمائیں کہ سالی محرم ہے یا نامحرم ہے؟ کیا سالی سے پردہ ضروری ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ چونکہ سالی سے نکاح بیوی کی زندگی میں نہیں ہوسکتا ، اس لیے وہ بیوی کی حیات میں محرم اور بیوی کی وفات کے بعد نامحرم ہے لہٰذا بیوی کی حیات میں اس سے وہ تمام روابط رکھیں جائیں جو دیگر محارم سے رکھیں جاتے ہیں۔ جواب عطا فرما کر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 65397

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 783-785/SN=8/1437 سالی غیر محرم ہے، اس سے پردہ ضروری ہے، پردہ کے باب میں محرم صرف وہ عورتیں ہیں جن سے کبھی بھی نکاح جائز نہیں ہے مثلا ً ماں، بہن، خالہ، پھوپھی وغیرہ، جن عورتوں سے کبھی بھی نکاح ہوسکتا ہے وہ سب غیر محرم ہیں ان سے پردہ ضروری ہے۔ کچھ لوگوں کی بات صحیح نہیں ہے، یہ جہالت پر مبنی ہے وینظر الرجل من محرمہ ہي من لایحل لہ نکاحہا أبداً بنسب أو سبب الخ ․ ( درمختار مع الشامی ۹/۵۲۴ تا ۵۲۸، ط:زکریا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند