• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 59243

    عنوان: دبئی میں شوپنگ سینٹر(خریدو فروخت والی جگہ) کی مسجد میں خواتین کے لیے الگ جگہ ہوتی ہے تو کیا حنفی خواتین جماعت سے نماز ادا کرسکتی ہیں؟ کیوں کہ وہاں کی خواتین انفرادی نماز ادا کرنے کو منع کرتی ہیں۔

    سوال: دبئی میں شوپنگ سینٹر(خریدو فروخت والی جگہ) کی مسجد میں خواتین کے لیے الگ جگہ ہوتی ہے تو کیا حنفی خواتین جماعت سے نماز ادا کرسکتی ہیں؟ کیوں کہ وہاں کی خواتین انفرادی نماز ادا کرنے کو منع کرتی ہیں۔

    جواب نمبر: 59243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 750-750/M=7/1436-U تنہا عورتوں کی جماعت مکروہ تحریمی ہے، عورتوں کو انفرادی طور پر اپنے گھروں میں نماز پڑھنی چاہیے، وہاں کی خواتین انفرادی نماز ادا کرنے کو کیوں منع کرتی ہیں؟ عورتیں اگر مردوں کی جماعت کے ساتھ پچھلی صف میں شامل ہوکر نماز پڑھ لیں اور محاذات کا مسئلہ نہ ہو تو عورتوں کی نماز ہوجائے گی؛ لیکن حدیث میں فرمایا گیا کہ عورت کی نماز گھر میں پڑھنا مسجد میں پڑھنے سے افضل ہے، عورت کے حق میں چونکہ ستر (پردہ) مطلوب ہے اس لیے ہرجگہ اس کی رعایت خیر کا باعث ہے، عورت کو تو بے ضرورت گھر سے باہر نکلنا منع ہے، اس کو اس کی اجازت کہاں ہے کہ وہ مارکیٹ اور شوپنگ سینٹر کی زینت بنے، اللہ عورتوں کو صحیح فہم عطا کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند