• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 6618

    عنوان:

    میں گاؤں کا رہنے والا ہوں۔ ہمارے یہاں کچھ عورتیں ہوتی ہیں جو کہ مکمل طور پردہ نہیں کرسکتی ہیں کیوں کہ اس میں کچھ پریشانی ہے جیسے دور دراز علاقہ سے پانی لانا اوردوسرے کام جیسے بھینسوں کی دیکھ بھال کرنا وغیرہ۔ کیا ان عورتوں کے لیے اسلام میں کوئی خاص رعایت ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6618

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 836=767/ ل

    پردہ کا حکم عام ہے خواہ شہر کی عورتیں ہوں یا دیہات کی، اگر وہ کسی ضرورت کی بنا پر باہر نکلتی ہیں تو ان کو مکمل پردہ کی رعایت کرتے ہوئے نکلنا ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند