• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 13795

    عنوان:

    کیا شرعی پردہ واجب نہیں؟ ہمارے گھر والے پردہ تو کرتے ہیں لیکن دیور، جیٹھ، کزن، پھوپھا، خالو وغیرہ کے سامنے آتے ہیں اگر ان کو کچھ کہو تو کہتے ہیں کہ فلاں عالم کی بیوی بھی تو سب کے سامنے آتی ہے دین میں کوئی سختی نہیں شرعی پردہ ظلم ہے (نعوذباللہ) ۔ برائے مہربانی تفصیل سے اردو میں جواب دیں بہت مشکور ہوں گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13795

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 951=951/م

    عورت کو اپنے دیور، جیٹھ، کزن وغیرہم (جو شرعی محرم نہیں ہیں) سے پردہ لازم ہے، کسی عالم کی بیوی اگر پردہ نہیں کرتی تو اس کا عمل خود موجب گناہ اور قابل اصلاح ہے، اس کو دلیلِ جواز سمجھنا کیسے درست ہوسکتا ہے؟ شرعی پردہ کو ظلم کہنا نہایت سخت بات ہے، کہنے والے کو اس سے توبہ لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند