• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 177219

    عنوان: عورتوں پر غیر محرم مردوں سے پردہ کرنا واجب اور ضروری ہے

    سوال: امید ہے کہ مزاج بخیر ہوں گے۔ میں یہ مسئلہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ پردہ کا شریعت میں کیا حکم ہے اور کن کن عورتوں سے پردہ ہے ؟ مامو زاد بہنیں ،پھوپھی زاد بہنیں ، خالہ زاد بہنیں، چاچا زاد بہنیں ان تمام سے پردہ ہے کہ نہیں؟ ایسے ہی چاچی ، مامی ،(عورت کے لئے پھوپھی اور خالہ کا شوہر) ان سب سے پردہ ہے کہ نہیں ؟ برائے کرم ان سوالات کا جواب دے کر ممنون و مشکور ہوں۔

    جواب نمبر: 177219

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:594-428/sd=7/1441

    (۱) عورتوں پر غیر محرم مردوں سے پردہ کرنا واجب اور ضروری ہے۔ ( تفصیل کے لیے دیکھیے: امداد الفتاوی: ۱۷۸/۴، مکتبہ دار العلوم، کراچی)

    (۲) پردے کے وجوب اور عدمِ وجوب کے سلسلے میں ضابطہ یہ ہے کہ جن مردوں سے نکاح کرنا جائز ہے، ان سے پردہ کرناواجب ہے اور جن سے کبھی بھی نکاح کرنا جائز نہیں، ان سے پردہ کرنا واجب نہیں۔

    قال ابن عابدین: قولہ: ”أومحرم“ والمحرم من لایجوز لہ منا کحتہا علی التابید بقرابة أو رضاع أو صہریة کما فی التحفة (شامی: ۴۶۴/۳، زکریا ، دیوبند)

    (۳) پھوپھی زاد، خالہ زاداور چچا زاد بہنوں سے پردہ ضروری ہے۔

    (۴) چاچی اور مامی سے بھی پردہ ضروری ہے اور عورت کے لیے اپنے خالو اور پھوپا سے بھی پردہ ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند