• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 39050

    عنوان: بھتیجے اور بھانجے سے پردے كا حكم؟

    سوال: ایک عورت کا سوال ہے کہ کیا بہن کا لڑکا اور بھائی کا لڑکا اسکے لئے محرم ہیں یا نہ محرم ہیں؟ کیا ان دونوسے پردہ کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 39050

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1099-922/B=6/1433 جی ہاں عورت کا اپنا بھانجہ اور سگا بھتیجہ دونوں عورت کے لیے محرم ہیں، ان دونوں سے پردہ بھی نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند