• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 168925

    عنوان: خواب میں كسی مرد سے باتیں كرنا یاد ہو اور صبح كو تری بھی محسوس ہو تو كیا غسل واجب ہوجائے گا؟

    سوال: اگر خواب میں کسی مرد سے باتیں کیں توکیا اس عورت پر غسل فرض ہوجاتا ہے صرف باتیں کرنے سے جبکہ وہ لیکوریا کی مریض ہے اور اس نے لیکوریا روکنے کیلے اندر ٹشو بھی رکھا تھا اور جب ٹشو کو چیک کرنے پر تری بھی لگی ہوئی ہوتی ہے لیکن خواب میں لزت کوئی نہیں محسوس ہوئی۔

    جواب نمبر: 168925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 574-527/D=07/1440

    اگر عورت کو خواب میں محض باتیں کرنا یاد ہے، جماع اور احتلام یاد نہیں ہے، اور صبح کے وقت جو تری دیکھی ہے، اس کے بار ے میں یقین یا ظن غالب ہے کہ وہ لیکوریا کا پانی ہے، منی نہیں ہے، تو عورت پر غسل فرض نہیں ہوگا۔ اور اگر تری کے بارے میں یہ شک ہے کہ یہ منی ہے یا لیکوریا کا پانی ہے، تو احتیاطاً غسل واجب ہوگا۔

    ولایجب اتفاقا فیما إذا علم أنہ ودِيٌّ مطلقا ، وفیما إذا علم أنہ مذي أو شک فی الأخرین مع عدم تذکر الاحتلام، ویجب عندہما فیما إذا شک في الأولین أو الطرفین أو في الثلاثة احتیاطا، ولایجب عند أبي یوسف للشک في وجود الموجب ۔ ردّ المحتار: ۱/۳۰۱، ط: زکریا دیوبند ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند