• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 48944

    عنوان: عورتوں كا قبرستان جانا كیوں منع ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس حدیث کے بارے میں جس کا مفہوم ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک رات میری آنکھ کھلی تو میں نے پایا کہ حضور بستر میں نہیں تھے میں تلاش میں نکلی تو حضور کو جنت البقی میں پایا ، جیسا کہ شب برأت والی حدیث میں ہے تو کافی تاویل ہے تو میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ : (۱) کیا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس رات قبرستان گئی تھیں کہ نہیں یا صرف باہر سے دیکھ کر آگئی تھیں؟ (۲) اگر گئی تھیں تو پھر عورتوں کا قبرستان جانے سے کیوں روکا جاتاہے ؟ کیا اس حدیث سے یہ پتا نہیں چلتا کہ عورت قبرستان جاسکتی ہیں؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 48944

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1667-1333/B=12/1434-U ام الموٴمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا قبرستان جانا توحدیث میں مذکور نہیں، البتہ آپ کو دیکھنے کے لیے باہر نکلی تھیں،جب باہر نکلیں تو آپ کو آتا ہوا دیکھ کر واپس آگئیں تھیں۔ (۲) عورتوں کو قبرستان جانے سے اس لیے منع کیا جاتا ہے کہ یہ وہاں جاکر طرح طرح کی بدعات کرتی ہیں، نیز بہت زیادہ جزع وفزع بھی کرتی ہیں، ان خرافات کی وجہ سے روکا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند