• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 39071

    عنوان: آپ نے بغیر محرم کے سفر کیا تو گنہگار ہوں گی

    سوال: میرا سوال عورت کے سفر کے بارے میں ہے ، میں نے انڈیا میں مقیم ہونے کا فیصلہ کیا ہے ، شروع میں میرے شوہر میرے ساتھ وہاں تک سفر کرنے پر راضی تھے، لیکن اب وہ کام اور وقت نہ ہونیاور گہر بدلنے کا عذر پیش کر رہے ہیں ، میں نے جب کہا کہ میں اور تہوڑے دن رکنے کو تیار ہوں ، جب آپ کو فرصت ملے تب جانے تیار ہوں تو وہ سخت ناراض ہو گئے اور طلاق دینے کی دہمکی دئیے ، میرا کوئی اور محرم انڈیا سے اتنی دور نہیں آ سکتا ، کیا اس مجبوری کی صورت میں اکیلے سفر کرنا میرے لئے جائز ہو گا ؟ مزید یہ کہ میں نے انڈیا میں مقیم ہونے کا فیصلہ استخارہ اور شوہر کے مشورے سے کیا ہے ، کیوں کہ میری عمر زیادہ ہو گئی ہے اور صحت ٹھیک نہیں رہتی۔

    جواب نمبر: 39071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1114-937/B=6/1433 محرم کے بغیر عورت کے لیے سفر کرنا جائز نہیں، اگر آپ نے بغیر محرم کے سفر کیا تو گنہگار ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند