• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 64033

    عنوان: مسجد کی اندرونی دیوار پر قرآنی آیات لکھنا؟

    سوال: کیا مسجدکی اندورونی دایئں بایئں جانب کی دیوارپہ قرآنی آیات یا قرآان کی سورةکا لکھناجائز ہے یا نا جائز ؟ برائے مہربانی حوالے کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 64033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 418-418/Sd=6/1437 دیواروں پر قرآنی آیات اور سورتوں کا لکھنا اچھا نہیں ہے ، اس میں عمارت کے گرنے یا رنگ اکھڑ جانے کی وجہ سے آیات قرآنیہ کی بے حرمتی کا اندیشہ ہے۔ ولیس بمستحسن کتابة القرآن علی المحاریب والجدران لما یخاف من سقوط الکتابة، و أن توطأ۔ ( البحر الرائق:۲/۴۰، کتاب الصلاة، قبیل باب الوتر والنوافل، ط:دار الکتاب الاسلامي ) تکرہ کتابة القرآن وأسماء اللّٰہ تعالی علی الدراہم والمحاریب والجدران، وما یفرش۔۔۔۔ ( رد المحتار: ۱/۱۷۹، کتاب الطہارة، باب المیاہ، ط: دار الفکر، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند