عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
سوال نمبر: 172708
جواب نمبر: 172708
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1120-972/sd=1/1441
مسجد انتظامیہ کو اختیار ہے، اگر وہ حج کے لیے تنخواہ وضع کیے بغیر چھٹی منظور کرلے، تو شرعا اس میں کوئی حرج نہیں ہے، پہلی مرتبہ حج کے لیے تنخواہ وضع کیے بغیر چھٹی دینے کا معمول عموما دینی اداروں میں رائج ہے؛ البتہ حج کا سفر چونکہ چالیس ایام میں عموما مکمل ہوجاتا ہے؛ اس لیے چالیس دن کی چھٹی کافی ہے، اس میں شرعی ضرورت پوری ہوجاتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند