• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 600673

    عنوان:

    مسجد میں بھیک مانگنا اور دینا

    سوال:

    مسجد میں اکثر لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ بھیک مانگتے ہیں ، قرآن وحدیث کی روشنی میں بتائیں کہ یہ دینا اورلینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 600673

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 212-159/H=02/1442

     اگر واقعةً کوئی سائل ضرورت مند ہو اور سخت محتاج ہو وہ اس طرح مختصر انداز میں اعلان کردے کہ نمازیوں کو پریشانی نہ ہو تو دینے اور لینے میں حرج نہیں اور بہتر صورت یہ ہے کہ مسجد میں یہ اعلان لگادیں کہ کوئی صاحب چندہ کرنے یا بھیک مانگنے کے لئے اعلان نہ کریں بلکہ ذمہ داران مسجد یا امام صاحب سے رابطہ کریں وہ حضرات پہلے تحقیق کرلیں اگر ضرورت مند اور محتاج ہونے پر اطمینان ہو جائے تو مختصر طور پر امام صاحب اعلان کردیا کریں۔ اسی طرح مدرسہ کے چندہ وغیرہ کا نظام بنالیا جائے اور جن لوگوں کے بھیک مانگنے کا پیشہ ہی ہو اور عام لوگوں کو اس کا علم بھی ہو ایسے لوگوں کے لئے اعلان کرنے سے نیز دینے سے بھی احتراز کیا جائے بلکہ حسن انداز کے ساتھ بھیگ مانگنے کے پیشہ ہی سے باز رہنے کی ان کو تلقین کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند