• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 51639

    عنوان: ہمارا ایک دوست ہے جو کہ سعودی میں کام کرتاہے اور ہمارے گاؤں کی مسجد میں آخری کام کے لیے چندہ دینا چاہتاہے تو یہ جائز ہے کہ نہیں؟

    سوال: ہمارا ایک دوست ہے جو کہ سعودی میں کام کرتاہے اور ہمارے گاؤں کی مسجد میں آخری کام کے لیے چندہ دینا چاہتاہے تو یہ جائز ہے کہ نہیں؟ اگر نہیں ہے تو کیوں؟ کام تو حلال کرتاہے اور آدمی شریف اور ایماندار ہے۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 51639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 675-556/B=5/1435-U اگر کوئی مسلمان حلال وجائز کمائی کھاتا ہے اور اپنی خوشی سے نیک کام میں حصہ لینا چاہتا ہے یعنی مسجد کی تعمیر میں کچھ تعاون کرنا چاہتا ہے تو اس کے تعاون کو قبول کرنا چاہیے بلاوجہ قبول نہ کرنا اچھا نہیں، قبول نہ کرنے والوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند