• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 60897

    عنوان: مسجد میں نماز کے تعلق سے

    سوال: مسئلہ :ایسی مسجد جس کی زمینی سطح پر دکانیں,امام صاحب کا حجرہ اور بیت الخلاء(پیشاب خانہ) بنے ہوں اور نماز کی نیت ،قیام،رکوع اور سجود وغیرہ بالکل دکانوں,امام صاحب کے حجرہ اور بیت الخلاء(پیشاب خانہ)کے اوپر یعنی مسجد کی پہلی منزل پر ادا کئے جاتے ہوں۔کیا ایسی مسجدمیں نماز جائز ہے اور کیا نماز کا ثواب ایک مسجد میں نماز ادا کرنے کے برابر ملے گا؟ کیا مسجد کی دکانوں میں کوئی ایسا کاروبار مثلاً حجام (جہاں سنت نبوی کے خلاف ڈاڑھی وغیرہ تراشی یا صاف کی جاتی ہو)اور کپڑے (جہاں بے پردگی والے کپڑے فروخت کیے جاتے ہوں)کرنا جائز ہے ؟ اور کیا یہ آمدن مسجد کے لیے صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 60897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1220-1220/M=1/1437-U (۱) مسجد کے نچلے حصے میں دکانیں، امام کا حجرہ اور بیت الخلاء وغیرہ یہ سب چیزیں مسجد کی ابتدائی تعمیر کے وقت سے ہی بنی ہوئی ہیں یا یہ چیزیں مسجدیت مکمل ہوجانے کے بعد بنائی گئی ہیں،وضاحت کے ساتھ سوال کریں۔ (۲) داڑھی مونڈنا، ناجائز اور حرام ہے اور بے پردگی والے کپڑے فروخت کرنا بھی مکروہ ہے، ایک مسلمان کو ایسے کاروبار سے بچنا ہی چاہیے تاہم اگر کاروبار کرنے کی آمدنی کا پورا یا اکثر حصہ حلال پر مشتمل ہے تو اس کو دوکان کرایہ پر دینا اور اس آمدنی سے کرایہ وصول کرنا ناجائز نہیں بلکہ جائز ہے، البتہ مسلم کرایہ دار کو ناجائز کاروبار سے بچنا لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند