• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 69535

    عنوان: مسجد کی دوسری منزل کی چھت کو خارج مسجد تک بڑھانا چاہتے ہیں کیا یہ درست ہے؟

    سوال: ایک مسجد ہے جس کے اتر کی جانب مسجد کی زمین پر عام لوگوں کے جانے آنے کا راستہ ہے جس پر گاوٴں کے تمام آدمی گزرتے رہتے ہیں، اب مسجد کے ذمہ داران اس مسجد کے دوسری منزل کی چھت کو اس راستہ کے اوپر سے خارج مسجد کی شکل میں بڑھانا چاہتے ہیں، دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس راستہ کے اوپر سے دوسری منزل کی چھت کو بڑھانا شریعت کی نظر میں جائز ہے یا نہیں جب کہ اس راستہ سے جنبی، حائضہ، نفساء، جانور غیر گزرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 69535

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 914-889/sd=11/1437 صورت مسئولہ میں مسجد کی اتر جانب جو راستہ ہے، اگر وہ مسجد کی زمین میں ھے، تو اس کے اوپر مسجد کی دوسری منزل کی چھت کو خارج مسجد کی شکل میں بڑھانا شرعاً صحیح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند