• عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس

    سوال نمبر: 606224

    عنوان:

    مسجد میں استعمال شدہ سامان کو بیت الخلا وغیرہ میں استعمال کرنا

    سوال:

    کیا فرماتیں ہے مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہمارے یہاں پرانی مسجد کو توڑ نئی مسجد تعمیر کردی گئی ہے پرانی مسجد کے دروازے اور کھڑکیاں موجود ہے جو بیکار پڑی ہے توکیا ان دروازے اور کھڑکیوں کو مسجد کے بیت الخلا اور پیشاب خانوں پر لگا سکتے ہیں یانہیں؟ قران وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 606224

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:140-71/sn=2/1443

     صورت مسئولہ میں پرانی مسجد کے دروازوں اور کھڑکیوں کو بیت الخلا اور پیشاب خانہ میں استعمال کرنا مناسب نہیں ہے ، کوشش کریں کہ مسجدہی میں کہیں ان کا استعمال ہوجائے یا پھر امام مؤذن کے کمرے اور مکتب گھر وغیرہ میں استعمال کرلیں۔

    یجوز رمی برایة القلم الجدید، ولا ترمی برایة القلم المستعمل لاحترامہ کحشیش المسجد وکناستہ لا یلقی فی موضع یخل بالتعظیم․ (الدر المختار مع رد المحتار:1/ 322، کتاب الطہارة، قبیل باب المیاہ، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند، الہند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند