• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 53563

    عنوان: کچھ قرآنی آیت کے فوٹو کاپی ہیں جنہیں میں ضائع کرنا چاہتاہوں تاکہ کبھی کسی طرح کی بے حرمتی نہ ہو۔ مہر بانی کرکے بتائیں کہ کس طرح ضائع کی جائیں؟

    سوال: کچھ قرآنی آیت کے فوٹو کاپی ہیں جنہیں میں ضائع کرنا چاہتاہوں تاکہ کبھی کسی طرح کی بے حرمتی نہ ہو۔ مہر بانی کرکے بتائیں کہ کس طرح ضائع کی جائیں؟

    جواب نمبر: 53563

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1080-1080/M=9/1435-U اگر وہ قابل استعمال ہوں تو ان کی جلد بنواکر مسجد میں رکھوادیں اور اگر وہ ناقابل انتفاع ہوں تو پاک کپڑے میں لپیٹ کر کسی محفوظ جگہ مثلاً قبرستان وغیرہ میں دفن کردیں جہاں بے حرمتی کا اندیشہ نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند