• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 37881

    عنوان: کیا نا با لغ بچہ حفظ کے لیے قران پاک کو بے وضو چھو سکتا ہے؟

    سوال: کیا نا با لغ بچہ حفظ کے لیے قران پاک کو بے وضو چھو سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 37881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 550-465/B=4/1433 نابالغ بچہ شریعت کے احکام کا مکلف نہیں ہوتا ہے، لہٰذا وہ قرآن پاک ک بلاوضو چھوسکتا ہے، لیکن اگر وہ باشعور ہے تو اسے وضو کرکے چھونے کا عادی بنانا چاہیے تاکہ وہ بھی وضو کرکے قرآن چھوئے اور پڑھے اور اس کے دل میں قرآن کو باوضو چھونے کی عظمت پیدا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند