• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 7908

    عنوان:

    کیا انڈیا میں قرآن کوترجمہ کے ساتھ پڑھنے پرپابندی ہے؟ میرے پاس ایک قرآن ہے جس کومیرے والدصاحب سعودی عربیہ سے لے کر کے آئے تھے حج کے تحفہ کے طور پر ،میں اس کو ترجمہ کے ساتھ پڑھتا ہوں۔کچھ لوگ اس پر اعتراض کرتے ہیں کہ تم کواس کو پڑھنے سے احتیاط کرنا چاہیے بصورت دیگر تم پاگل ہوجاؤ گے۔ کیایہ درست ہے؟ میں نے اس شخص سے پوچھا کہ جب قرآن پوری دنیا کی بھلائی کے لیے اتارا گیا ہے تو ہمیں وہ قرآن شریف جودیوبندی علمائے کرام کے ذریعہ سے لکھا گیا ہے ا س ترجمہ کو کیوں نہیں پڑھنا چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7908

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1006=1006/ م

    اگر آپ کے اندر ترجمہ و تفسیر سمجھنے کی صلاحیت موجود ہے تو آپ معتبر ومستند ترجمہ قرآن پڑھ سکتے ہیں، جیسے ترجمہ شیخ الہند و تفسیر عثمانی، یا معارف القرآن وغیرہ۔ سعودیہ سے جو قرآن آپ کے والد صاحب لے کر آئے ہیں، اس کا ترجمہ کہاں تک معتبر ہے اس کے بارے میں دیکھے بغیر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند