• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 39027

    عنوان: کیا ہم تفسیر کو بغیر وضو چھو سکتے ہیں یا پڑھ سکتے ہیں

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا ہم تفسیر کو بغیر وضو چھو سکتے ہیں یا پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 39027

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1049-873/B=6/1433 اگر تفسیر میں لکھا ہوا حصہ قرآن سے زیادہ ہے تو اسے بغیر وضو چھوسکتے ہیں۔ اور اگر تفسیر کا حصہ قرآن سے کم ہے تو پھر اسے بلا وضو چھونا جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند