• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 159707

    عنوان: كیا قرآن كے سامنے گھٹنے كھولنا گناہ ہے؟

    سوال: ہمارے گھر پر ہال اور بیڈروم میں قرآن رکھے ہوئے ہیں جو نظر آتے ہیں، کیا قرآن کے آگے گھٹنے نظر آنا گناہ ہے؟ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 159707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:723-657/M=7/1439

    اگر منشأ سوال یہ ہے کہ گھر کے بیڈ روم اور ہال میں رکھے ہوئے قرآن جو نظر آتے ہیں اس کے سامنے گھٹنے کھل جائیں اور نظر آجائیں تو کیا حکم ہے تو جواب یہ ہے کہ اس میں گناہ نہیں البتہ اس کا خیال رکھا جائے کہ قرآن اوپر الماری یا طاقچے میں ہو اور جزدان کے اندر رکھا جائے تاکہ کسی قسم کی بے ادبی لازم نہ آئے۔ لا بأس بالجماع في بیت فیہ مصحف للبلوی (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند