عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 2778
زید کہتاہے کہ شیعہ کو قرآن سکھانا جائز نہیں ہے جبکہ عا مرکا ایک دوست شیعہ ہے ، وہ عامر کے پاس آتاہے اور اس سے قرآن سیکھتاہے ، اس کا یہ سیکھنا جائزہے یا نہیں ؟ مسلمان ہونے کی نیت ہو یا نہ۔ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

جواب نمبر: 2778
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 137/ د= 13/ ک
شیعہ دوست عامر سے قرآن سیکھنا چاہتا ہے اور قرآن کا پورا ادب و احترام ملحوظ رکھ کر سیکھتا ہے اور عامر کو یہ بھی اطمینان ہے کہ اپنے دوست کی کسی مذہبی بات سے متأثر نہ ہوگا اور اس کے دین کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچے گا تو شیعہ دوست کو قرآن سکھانا جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند