• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 152283

    عنوان: کیا قران مجید کو گود میں رکھ کر ٹیک لگا کر تلاوت جائز ہے ؟

    سوال: کیا قران مجید کو گود میں رکھ کر ٹیک لگا کر تلاوت جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 152283

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1108-1004/H=10/1438

    کبھی تھکن ہوجائے یا کوئی عذر ہو تب تو خیر جائز ہے ورنہ بغیر ٹیک لگائے اور رحل یا تکیہ وغیرہ اونچی جگہ میں قرآن شریف کو رکھ کر باادب اور باوضوء نیز دیگر آداب کو بھی ملحوظ رکھ کر تلاوت کا اہتمام کیا جائے تو تلاوت کے برکات حاصل ہوکر بہت فائدہ ان شاء اللہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند