• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 59945

    عنوان: بعض لوگ کہتے ہیں کہ قرآن مجید کو بغیر ترجمہ کے حفظ کرلینے کا کوئی فائدہ نہیں ، کیا یہ ٹھیک ہے؟

    سوال: بعض لوگ کہتے ہیں کہ قرآن مجید کو بغیر ترجمہ کے حفظ کرلینے کا کوئی فائدہ نہیں ، کیا یہ ٹھیک ہے؟

    جواب نمبر: 59945

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 951/947/B=10/1436-U

    جو لوگ ایسی بات کہتے ہیں صحیح نہیں ہے، حدیث شریف میں آیا ہے ”من قرأ حرفا من کتاب اللہ فلہ بہ حسنة، والحسنة بعشر أمثالہا“ إلخ یعنی جس نے قرآن کا ایک حرف پڑھا اس کو اس پر ایک نیکی ملے گی اور وہ ایک نیکی دس نیکوں کے برابر ملے گی، ان لوگوں کی بات حدیث کے خلاف ہے۔ نیز دنیا کے چار متفق علیہ بڑے اماموں میں ایک امام ہیں حضرت امام احمد بن حنبل، تو ان سے پوچھا گیا کہ قرآن سمجھ کر پڑھنے سے ثواب ملتا ہے یا بغیر سمجھے ہوئے پڑھنے پر بھی ثواب ملتا ہے تو انھوں نے جواب میں فرمایا کہ بفہمٍ أو بِدُونِ فَہمٍ یعنی سمجھ کر پڑھویا بغیر سمجھے پڑھو دونوں صورتوں میں ثواب ملتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند