• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 148199

    عنوان: پیپر سے قرآنی آیات مٹائی جاسکتی ہیں یا نہیں؟

    سوال: میں سیرامک ٹائل(ceramuc tile)پر آیات وغیرہ ڈیزائن کرتا ہوں، کام کرنے کا طریقہ ایسا ہے کہ پہلے ہم پیپر کے اوپر پرنٹ کرتے ہیں بعد میں اسے ٹائل میں منتقل کرتے ہیں، اور آیات ماشاء اللہ ، الحمد للہ وغیرہ ہوتی ہیں، کبھی ڈیزائن فیل ہونے کی صورت میں ہم اس پیپر کو دفنا دیتے ہیں، اگر اجازت ہوتو ہم اس کو ختم کر سکتے ہیں، اور پیپر بھی واپس استعمال ہو سکتا ہے۔ اس کو ختم کرنے کے لیے اوئل (تیل) سے دھویا جاتا ہے، آپ ہماری رہنمائی فرمائیں کہ ان آیات کو اس طرح ختم کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 148199

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 316-348/Sd=5/1438

    جی ہاں! ضرورت کے وقت آپ ختم کرسکتے ہیں، البتہ جس تیل سے دھوئیں، بہتر ہے کہ اُس کو کسی پاک جگہ میں ڈال دیں۔ ولو محا لوحاً کتب فیہ القرآن، واستعملہ في أمر الدنیا، یجوز۔ (الفتاوی الہندیة: ۵/۳۷۳، کتاب الکراہیة، الباب الخامس، ط: اتحاد، دیوبند، کذافي البحر ارائق: ۱/۳۵۱، کتاب الطہارة، باب الحیض، ط: التھانوي، دیوبند) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند