• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 608781

    عنوان:

    ٹرین میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا

    سوال:

    میں روزانہ لگ بھگ 60 کلومیٹر ٹرین سے سفر کرتا ہوں، چونکہ ٹرین میں آگے چل کر بہت زیادہ بھیڑ ہو جاتی ہے اور میں ٹرین میں لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹہ ایسے ہی بیٹھا رہتا ہوں ، مجھے پوچھنا یہ ہے کہ کیا میں ٹرین میں بیٹھ کر با وضو، بلا ٹوپی اور پیر میں جوتا پہنے ہوئے قرآن مجید کی تلاوت کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 608781

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:316-189/D-Mulhaqa=6/1443

    قرآن کریم کی عظمت کا تقاضا یہ ہے کہ نہایت ادب و حترام کے ساتھ اچھی حالت میں تلاوت کی جائے تاہم ٹرین میں سفر کرتے ہوئے اگر مجبوری ہو تو جوتے پہن کر بلا ٹوپی قرآن کریم کی تلاوت کرنے میں مضائقہ نہیں۔

    قال ابن عابدین: وفی القنیة لا بأس بالقراء ة راکبا أو ماشیا إذا لم یکن ذلک الموضع معدا للنجاسة فإن کان یکرہ اہ۔ ( رد المحتار: ۱۹۴/۲، دار الفکر، بیروت )من أراد أن یقرأ القرآن ینبغی أن یکون علی أحسن أحوالہ، یلبس أحسن ثیابہ ویتعمم، ویستقبل القبلة، تعظیماً للقرآن۔ ( المحیط البرہانی : ۳۱۵/۵، دار الکتب العلمیة، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند