• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 62393

    عنوان: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میری کزن (رشتہ میں بہن) کے شوہر سعودی میں کام کررہے ہیں، اور دونوں کی آپس میں بنتی نہیں ہے شوہر کے گھروالوں کی جہ سے۔ اب ان کے شوہر نے سعودی سے ایس ایم ایس کیا ہے، ایس ایم ایس کے اصل الفاظ یہ ہیں :

    سوال: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میری کزن (رشتہ میں بہن) کے شوہر سعودی میں کام کررہے ہیں، اور دونوں کی آپس میں بنتی نہیں ہے شوہر کے گھروالوں کی جہ سے۔ اب ان کے شوہر نے سعودی سے ایس ایم ایس کیا ہے، ایس ایم ایس کے اصل الفاظ یہ ہیں : ”ریحان خان طلاق طلاق طلاق، اب کوئی فاہدہ نہیں، میں نے یہاں پر دوسری شادی کرلی ہے، تمہارا کھیل ختم ، چاہو تو گھر والوں سے بول کر تم کو نیچے روم میں شفٹ کرواسکتاہوں، میری یہ بیوی اوپر روم میں رہے گی اور تم نیچے ، ورانہ اپنا سامان لے اور نکل لے “۔ یہ ایس ایم ایس انہوں نے بھیجا تھا ، لیکن انہوں نے دوسری شادی نہیں کی ہے۔ اور اب وہ انڈیا اپنے گھر آگیا ہے، اور وہ کہہ رہاہے کہ یہ ایس ایم ایس انہوں نے نہیں بھیجا تھا اور میں اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتاہوں ۔ آپ بتائیں کہ یہ طلاق ہو ئی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 62393

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 276-276/B=3/1437-U اس کی اچھی طرح تحقیق کرلی جائے کبھی وہ جھوٹ بول رہا ہو جب شوہر کے انکار سے پورا اطمینان حاصل ہوجائے اور اس کی قسم سے بھی پورا اطمینان حاصل ہوجائے تو پھر شوہر کی بات تسلیم کی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند