• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 65548

    عنوان: بی پی ہائی ہونے کی وجہ سے بذریعہ ایس ایم ایس طلاق کا مطالبہ

    سوال: میری بیوی کی بی پی ہائی تھی، اس نے مجھے ایس ایم ایس کیا کہ مجھے طلاق بھیج دو ، اس کے تیس منٹ بعد اس نے دوبارہ ایس ایم ایس کیا کہ مجھے طلاق کا ایس ایم ایس بھیج دو ، میری بھی حالت تھوڑی خراب ہوئی اور پھر اس کے بعد میں نے ایس ایم ایس میں ، طلاق ، طلاق، طلاق ، لکھ کر بھی دیا، اس نے طلاق کا ایس ایم ایس وصول کیا ، اس کے بعد ہمارا رابطہ ختم ہوا، کیا یہ طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟ مجھے اس کے بارے میں جواب دے کر میری پریشانی کا حل نکالیں۔ جزاک اللہ ۔ ہم دونوں بہت پریشان ہیں، ہمارا فون پر رابطہ ہورہاہے۔

    جواب نمبر: 65548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 709-709/M=7/1437 صورت مسئولہ میں جب کہ آپ نے بیوی کے مطالبہٴ طلاق پر طلاق کے ارادے سے ایس ایم ایس کے ذریعہ تین مرتبہ طلاق کا لفظ لکھ کر بھیج دیا ہے تو ایسی صورت میں بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں اور میاں بیوی کا رشتہ نکاح بالکلیہ ختم ہوگیا، آئندہ حلالہ شرعی کے بغیر آپ دونوں کا باہم نکاح نہیں ہوسکتا، فون پر رابطہ بند کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند