• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 31078

    عنوان: میری ایک بہن ہے جس کی شادی تین سال پہلے ہوئی تھی ، اس کی ایک بیٹی بھی ہے، ہمیں اطلاع دئیے بغیر اس کا شوہراس کو چھوڑ کر کوئی دوسرا ملک چلا گیا ہے، وہ اس کو طلاق یا خلع دینے کے لیے تیار نہیں ہے، ہم کس طرح سے خلع لیں؟

    سوال: میری ایک بہن ہے جس کی شادی تین سال پہلے ہوئی تھی ، اس کی ایک بیٹی بھی ہے، ہمیں اطلاع دئیے بغیر اس کا شوہراس کو چھوڑ کر کوئی دوسرا ملک چلا گیا ہے، وہ اس کو طلاق یا خلع دینے کے لیے تیار نہیں ہے، ہم کس طرح سے خلع لیں؟ اس کی ماں ہندوستان میں ہیں، وہ ہمارے ساتھ ایک سال سے رہ رہی ہیں۔ اس بارے میں ہم کیا کریں؟ براہ کرم، ہماری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 31078

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 472=361-4/1432 صورت مسئولہ میں اولاً کسی بھی طریقہ سے اس کے شوہر سے طلاق لی جائے یا مال کا لالچ دے کر خلع کرلیا جائے، اگر وہ ان دونوں باتوں پر راضی نہیں ہوتا تو مقامی شرعی پنچایت یا دارالقضاء میں اس مسئلہ کو لیجایا جائے، وہ حضرات معاملہ کی تحقیق کے بعد شرعی دلائل کی روشنی میں اگر نکاح فسخ کرنا مناسب سمجھیں گے تو نکاح فسخ کردیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند