• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 46179

    عنوان: نیت کے سلسلہ میں شوہر کا قول قسم کے ساتھ معتبر ہوگا

    سوال: جھگڑے کے دوران بیوی کو کوئی طلاق دینے کا ارادہ نہ ہو یہاں تک کہ شوہر بیوی سے بے انتہا پیار کرتاہو، دماغ میں کوئی طلاق کا گمان بھی نہ ہو ، لیکن زبان سے یہ کہہ دینا کہ جا دفع ہوجا، چلی جا جہاں بھی جانا ، جا چلی جا اپنی ماں کے پاس ، یا یوں کہہ دینا کہ تو میری بیوی نہیں ہے نا، تو کیا اس سے نکاح پر فرق پڑے گا؟ اور پڑے گا تو اس کا کیا طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 46179

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1070-1041/N=9/1434 اگر شوہر نے یہ الفاظ ”جا، دفع ہو جا، چلی جا جہاں بھی جانا، جا چلی جا اپنی ماں کے پاس“ وغیرہ طلاق کی نیت سے نہیں کہے ہیں تو اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، اور نیت کے سلسلہ میں شوہر کا قول قسم کے ساتھ معتبر ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند