• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 63905

    عنوان: غصہ کی حالت میں بیوی سے کہنا کہ دوسرا شوہر تلاش کر لے

    سوال: کیافرماتے ہیں مفتیان دین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید اور اس کی بیوی کا جھگڑا ہوا اور بیوی نے کہا کہ تم مجھ سے محبت نہیں رکھتے اور میرا خیال نہیں رکھتے تو زید نے اپنی بیوی سے غصہ میں کہا کہ جا کوئی ایسا آدمی تلاش کر لے جو تیرا خیال رکھے اور تجھ سے محبت کرے حالانکہ زید کی طلاق دینے کی کوئی نیت نہیں ہے تو کیا ان الفاظ سے زید کی بیوی کوطلاق ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 63905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 409-322/D=5/1437 صورت مسئولہ میں اگر زید نے اس جملہ سے طلاق کی نیت نہیں کی تو اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، قال في الہندیة: وبابتغي الأزواج تقع واحدة بائنة إن نواہا․ (الفتاوی الہندیة: ۱/ ۳۷۵، الفصل الخامس في الکنایات، ط: دار الفکر)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند