• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 42845

    عنوان: نکاح سے پہلے طلاق واقع نہیں ہوتی

    سوال: میں پاکستان سے دیوبندی حنفی ہوں، میری عمر ۲۹ سال ہے مگر میں زبردست نفسیاتی مرض میں مبتلاہوں ، گذشتہ سال میں طلاق سے متعلق اسلامی فقہ پڑھ رہا تھا ۔ از خود میری منگیتر (صرف منگنی ہوئی ہے)میرے ذہن میں آئی اور شبہ میں پڑگیاکہ میں میری زبان نے منہ کے اندرحرکت کی یا نہیں ، اسی دن سے میں کافی بے چین ہوں۔ میں نے پاکستان کے ایک مشہور مفتی صاحب سے پوچھا تو انہوں نے کہ یہ صرف تمہارا ذہنی وہم ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا نکاح کے بغیر طلاق ہوگئی؟(۲) بڑبڑا نا (آواز کے بغیر)شمار میں ہوگا یا نہیں؟(۳) میں ان منفی خیالات سے کیسے نجات پاسکتاہوں؟ خدا آپ کو جزائے خیردے اور ہمارے مسلکی ویب سائٹ سے خوش رہے ۔ اس سے ہمیں مدد ملی رہی ہے۔

    جواب نمبر: 42845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 78-50/D=2/1434 نکاح سے پہلے طلاق واقع نہیں ہوتی، ذہن ان باتوں کی طرف سے ہٹالیجیے جب اس طرح ے خیالات آئیں تو لاحول الخ پڑھ کر ذہن دوسری طرف متوجہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند