• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 59174

    عنوان: طلاق کنایہ

    سوال: کچھ دن کی اجازت لیکر بیوی اپنے والدین کے پاس آگئی لیکن (کچھ جائز وجوہات کیوجہ سے ) اپنے والدین کے پاس زیادہ دن رہنا چاہتی تھی تقریبا 18 دن بعد شوہر فون کر کے کہتا ہے "تم خود نہیں آئی..اب نہیں آنا,, زندگی بھر نہیں آنا" شریعت ایسے کنایہ الفاظ پر کیا حکم دیتی ہے .. جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 59174

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 747-640/D=7/1436-U صورت مسئولہ میں شوہر کا بیوی سے فون پر یہ الفاظ کہنا کہ ”تم خود نہیں آئی․․ اب نہیں آنا، زندگی بھر نہیں آنا“ الفاظ صریح وکنایہ میں سے نہیں ہیں، پس ان الفاظ سے طلاق واقع نہ ہوگی، چنانچہ فتاوی دارالعلوم ج۹ ص۴۲۸ “اب سے کبھی میرے پاس نہ آنا“ کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ الفاظ صریح وکنایہ میں سے نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند