• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 39927

    عنوان: مسلہ طلاق

    سوال: اگر زید نے اپنی بیوی کو دو طلاق دی پھر کہا میں نے تجھے واضح طلاق دی تو کون سی طلاق پڑیگی؟مغلظہ یا بائنہ؟ براہ کرم، واضح فرمائِیں اور دلیل ضرور لکھ دیں۔

    جواب نمبر: 39927

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1092-1092/M=7/1433 اگر زید (شوہر) مذکورہ صورت طلاق کا اقراری ہے یا اس پر شرعی شہادت قائم ہے، تو مسئولہ صورت میں اس کی بیوی پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئیں، الصریح یلحق الصریح ویلحق البائن بشرط العدة إلخ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند