• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 9758

    عنوان:

    میری چچا زاد بہن کی تین سال پہلے شادی ہوئی۔ لیکن اس کا شوہر اس کی روزی کی طرف توجہ نہیں دیتا ہے۔ دو سال پہلے اس کا شوہر کام کرنے کے لیے ممبئی گیا۔ ایک مرتبہ وہ میری چچازاد بہن سے ملنے کے لیے آیا۔ اب تقریباً دیڑھ سال سے نہ تو وہ واپس آیا ہے اور نہ ہی اس نے فون پر بات کی ہے۔ پتہ نہیں وہ زندہ ہے یا نہیں، اللہ بہتر جانتا ہے۔ اب میری بہن علیحدگی چاہتی ہے۔ یہ کس طرح ممکن ہوگاجب کہ وہ غائب ہے؟ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9758

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2599=2080/ ھ

    مقامی یا قریبی شرعی پنچائت یا دارالقضاء کی طرف مراجعت کرے اور شوہر کی طرف سے پریشانیوں کا اظہارکرے، بعد تحقیق شرعی جو فیصلہ نافذ ہو اس کے مطابق عمل کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند