معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 58087
جواب نمبر: 5808701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 581-602/L=5/1436-U (۱)
مذکورہ بالا صورت میں بیوی پر تین طلاق واقع ہوگئی اور وہ مغلظہ بائنہ ہوکر اپنے شوہر پر حرام ہوگئی، اب بغیر حلالہ شرعی باہم دوبارہ نکاح کرنا حرام ہوگا اور نکاح کی صورت یہ ہوگی کہ عورت عدتِ طلاق جو کہ حائضہ کے لیے تین حیض ہیں گذارکر کسی اور شخص سے نکاح کرلے اور وہ شخص اس سے صحبت کے بعد اس کو بخوشی طلاق دیدے یا وفات پاجائے پھر عورت عدت گذارے، عدت گذارنے کے بعد اگر وہ دوبارہ نکاح کرنا چاہے تو کرسکتی ہے۔ (۲) بیوی عدت شوہر کے گھر ہی گذارے؛ البتہ شوہر پر اس سے پردہ کرنا ضروری ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حق مہر معاف کرنے کے بدلے عورت کو طلاق دی جائے تو وہ طلاق ہے یا خلع؟
3972 مناظربرائے
کرم مجھے بتائیں کہ اگر کوئی شخص کسی شیعہ کی نماز جنازہ پڑھتا ہے تو کیا اس کی
بیوی مطلقہ ہوجاتی ہے؟
شوہر نے بیوی کو طلاق رجعی دیدی، اب وہ رجوع کرنا چاہتاہے، لیکن بیوی اپنے شوہر کے پاس جانا نہیں چاہتی ہے، کیا رجوع ہوگا؟ کیا بیوی کو واپس ہونا چاہئے؟
4484 مناظرمیں طلاق کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں۔ میرے شوہر نے طلاق کہا اور اس کے بعد وہ اس کا اعتراف نہیں کرتے ہیں کہ انھوں نے ایسا کہا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں ان کے ساتھ رہ کر گناہ کررہی ہوں۔ اگر چہ ہم تعلق نہیں قائم کرتے ہیں۔ برائے کرم مجھے جواب عنایت فرماویں کیوں کہ میں ذہنی طور پر بہت زیادہ پریشان ہوں۔ میں اداسی، غصہ اور بہت ساری دوسری پریشانیوں کا شکار ہوں اور مجھے پورا وقت اپنے گھر والوں سے لڑنا پڑتا ہے۔ میں نہیں جانتی ہوں کہ کیا کروں؟ برائے کرم میری مدد کریں او رمجھے قرآن اور حدیث سے بتائیں۔
1833 مناظر میری شادی کو پانچ سال ہوئے کوئی اولاد نہیں ہے
ہم کویت میں ہیں۔ ابھی تک ٹھیک چل رہا تھا ہم میں کبھی تکرار ہوجاتی تھی، اب بیوی
کے کام پر لگنے کے بعد کسی نے کہہ دیا کہ اولاد نہیں تو خلع لے کر الگ ہوجاؤ۔ بیوی
خلع چاہتی ہے اور میں نہیں چاہتا۔ بیوی خلع کے لیے کسی کو بھی بلانا نہیں چاہتی۔ میرا
کہنا ہے گھر پر چل تیرے ماں باپ کی حاضری میں تجھے خلع کر دوں گا۔ اور وہ انڈیا
جانا نہیں چاہتی ۔کیا میرا یہ کہنا غلط ہے؟