معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 177176
جواب نمبر: 17717601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:586-412/sd=7/1441
صورت مسئولہ میں اگر بیوی پھوپی کے یہاں شادی والے دن جائے گی، تو حسب تعلیق طلاق واقع ہوجائے گی اور اگر شادی کے اگلے دن یا بعد میں کسی اور دن گئی تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
فتوی آئی ڈی: 6088 [فتوی: 645=682/ل] کا جوا ب مجھے ملا۔ لیکن یہ ہمارے اوپر منطبق نہیں ہورہا ہے، کیوں کہ ہم امریکہ میں رہتے ہیں۔ یہاں کوئی شرعی کورٹ نہیں ہے ۔ مجھے بتائیں کہ اللہ کی وہ حدود کیا ہیں اور وہ کون کون سی صورتیں ہیں جس میں عورت خلع حاصل کرسکتی ہے؟ میں نے آپ سے ہر چیز بتادی، لڑکی بھی اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہے اورہم بھی خاندان والے اس کو اس کے ساتھ نہیں رہنے دینا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ ہم اس کے اوپر بھروسہ نہیں کرتے ہیں۔ جناب بہت مہربانی ہوگی اگر آپ تفصیل سے جواب دے دیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ بہت نازک مسئلہ ہے لیکن ہمارے پاس اور کوئی ذریعہ نہیں ہے۔
375 مناظرطلاق کی تحریر غلطی سے پیسٹ کر دینا
3210 مناظرمیرا سوال طلاق سے متعلق ہے۔ زید کا اپنی بیوی سے بہت شدید قسم کا جھگڑا ہورہا تھا، زید انتہائی غصہ کے عالم میں تھا۔ اس دوران زید نے اپنی بیوی سے کہا کہ تم خود مختار ہوگئی ہو اور اگر تمہیں میری ضرورت نہیں ہے تو میں طلاق دیتا ہوں طلاق دیتا ہوں طلاق دیتا ہوں ایک سانس میں کہا۔ واضح رہے کہ طلاق دیتا ہوں سے پہلے تمہیں یا تم کو نہیں کہا صرف یہ الفاظ ادا کیا کہ اگر تمہیں میری ضرورت نہیں ہے تو میں طلاق دیتاہوں۔
487 مناظراگر ایک شخص یہ کہے کہ وہ اس لڑکی کے علاوہ اگر کسی اور لڑکی کے ساتھ شادی کرے تو اُس لڑکی پر طلاق ہو۔ تو کیا اگر وہ شخص اس لڑکی کے علاوہ کسی اور کے ساتھ شادی کرلے توکیا وہ لڑکی اس پر مطلقہ ہوجائے گی یا کہ نہیں؟
305 مناظرکچھ عرصے سے میں وسوسہ کا شکارہو گئی ہوں، میں اس سے باہر آنے کی بہت کوشش کررہی ہوں۔ ایک شام کا واقعہ ہے کہ میں اپنے سترہ مہینے کی عمر کے بیٹے کو گود میں لیئے ہوئے تھی کہ اچانک میرے ذہن میں ایک غلط خیال آیا،جس سے میں پریشان ہوگئی ، اسی دن سے میں اپنے بیٹے کو چھونے سے یا اس کو اپنے پاس آنے دینے سے ڈرتی ہوں اور یہ شہوت کی وجہ سے ہورہاہے۔ جب بھی وہ میرے ہاتھ یا چہرے کو چھوتاہے میں اس سے الگ ہوجاتی ہے، اس طر ح سے اس کو دودھ پلانا، غسل دلانا وغیرہ مشکل ہوگیاہے۔ میں جب بھی اس کو دودھ پلاتی ہوں یا اس کے ہاتھ کو پکڑتی ہوں تو میرے ذہن میں برے خیالات آنے لگتے ہیں اور سوچنے لگتی ہوں کہ میں نے اسے شہوت سے چھوا ہے جبکہ اس کے لیے میر ا کوئی جنسی رجحان نہیں ہے۔ یہ میرے ذہن میں گردش کرتاہے کہ میں نے اسے شہوت سے چھوا ہے، اور اس کی وجہ سے میرے شوہر مجھ پر حرام ہوگئے ہیں، میں سوچتی رہتی ہوں کہ کیا میں نے اسے شہوت کی نظر سے چھوا ہے ۔میں اس سلسلے میں فکر مند ہوں۔ برا ہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔
466 مناظرحلالہ کا کیا مطلب ہے؟ کیا ایسا کرنا درست ہے؟