• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 3676

    عنوان:

    میری بہن اپنے شوہر سے کچھ سالوں تک الگ ہوکر آسٹریلیا میں رہ رہی تھیں۔ ان کی پانچ سالہ ازدواجی زندگی تین طلاق سے ختم ہوگئی۔ وہ دوسال سے نہیں مل رہے تھے اور طلاق تک دونوں ایک دوسرے سے ہزاروں میل دور رہتے تھے، کیا اس صورت حال میں عدت گذارنی ہوگی؟ حمل کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اورنہ ہی سمجھوتہ کا کوئی امکان۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 20/ م= 20/ م

    جی ہاں! مسئولہ صورت حال میں آپ کی مطلقہ ثلاثہ بہن پر عدت گذارنی لازم ہے، اگر وہ بوقت طلاق حاملہ نہیں تھی، بلکہ حائضہ تھی تو اُس وقت سے تین حیض (ماہوری خون) آجانے پر عدت پوری ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند