• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 57740

    عنوان: مجھ سے کسی نے سوال کیا کہ کیا تم نے اپنی بیوی کو تیسری طلاق دیدی ہے ، میں نے اس سے پوچھا کہ جی؟ مطلب سوالیہ انداز میں اقرار میں نہیں کہا تو کیا طلاق ہوگئی ہے؟

    سوال: مجھ سے کسی نے سوال کیا کہ کیا تم نے اپنی بیوی کو تیسری طلاق دیدی ہے ، میں نے اس سے پوچھا کہ جی؟ مطلب سوالیہ انداز میں اقرار میں نہیں کہا تو کیا طلاق ہوگئی ہے؟

    جواب نمبر: 57740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 344-278/D=4/1436-U

    جب آپ خود کہہ رہے ہیں کہ میں نے سوالیہ انداز میں جی کہا تھا تو اس سے کسی قسم کی طلاق واقع نہیں ہوئی کیونکہ سوالیہ انداز کا مطلب اس کے سوال ہی کو دوبارہ اچھی طرح سننا اور سمجھنا ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند