• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 130961

    عنوان: مریض اور پریشان کی طلاق؟

    سوال: کیا ایسے مریض کی دی ہوئی طلاق واقع ہوجائے گی جس کا علاج چل رہاہے؟ وہ شخص کام کرنے کی جگہ پر مشکلات ، کیرئیر کے ختم ہونے اور دوسرے بہت سے مسائل کی وجہ سے ذہنی مریض ہوگیاہے۔ شکریہ

    جواب نمبر: 130961

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1470-1476/H=01/1438

    جس طرح اُس مریض کے دیگر اعمال ، اقوال، تصرفات وغیرہ معتبر ہیں اسی طرح اُس کی دی ہوئی طلاق بھی واقع ہو جائیں گی اورجیسی طلاق دے گا ویسی واقع ہونے کا حکم ہوگا البتہ ذہنی مریض ہوجانے سے مراد اگر بالکل پاگل ہی ہوتو ایسی صورت میں طلاق دینے کے وقت جو اُس کی دماغی حالت تھی اُس کو صاف صحیح اور واضح انداز پر لکھ کر سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند